مودی سرکار ہرمحاذپرناکام :جی اے میر

0
0

زرعی قوانین اورمہنگائی کیخلاف کانگریس کااحتجاج،پولیس کالاٹھی چارج،گرفتاریاں
لازوال ڈیسک

جموں؍؍پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضا فہ اور مرکزی حکومت کی جانب سے کسانوں کے لئے بنائے گئے تین قوانین کے خلاف کانگریس کی جانب سے احتجاجی ریلی کو پولیس نے ناکام بنا کر احتجاج میں شامل کانگریس کے لیڈروں اور ورکروں پرلاٹھی چارج کیا۔پردیش کانگریس کے صدر سمیت کئی لیڈروں اور کارکنوں کی گرفتاری عمل میں لائی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت کوآڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہ وہ ہرمحاز پرناکام ثابت ہوچکی ہے اور اپنی ناکامیوں کوچھپانے کے لئے لوگوں کے کاندھوں پراضافی بوجھ ڈال کرانہیں معاشی اور اقتصادی طور پربدحال بنا کر اپنی سرکاری چلانا چاہئے ہے ملک کاعوام اب بیدار ہوچکاہے اور وہ مرکزی حکومت کی ان پالیسیوں کوکسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیگا ۔تفصیلات کے مطابق کانگریس کی جانب سے ملک بھر میں مرکزی حکومت کے خلاف قیمتوں میںاضا فہ ہونے اور تین قوانین کوواپس لینے کے حق میں احتجاجی ریلیوں کااہتمام کیاگیامرکزی زیرانتظام علاقے میں پردیش کانگریس کے صدر غلام احمدمیرکی سربراہی میں پارٹی کی جانب سے راج بھون کاگیراؤ کرنے کے لئے احتجاجی ریلی نکالی گی جس سے پولیس نے ناکام بنا دیا ۔کانگریس پارٹی کے لیڈروں کارکنوں اور پولیس کے مابین اس وقت ہاتھا پائی ہوئی جب ریلی میں شامل لوگوں نے راج بھون کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی کہ پولیس نے شاہراہ پر روکاوٹیٰں کھڑی کرکے انہیں پیش قدمی کی اجازت نہیں دی پولیس نے کانگریس پارٹی کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں شامل لیڈروں اور کارکنوں پرلاٹھی چارج کیاجسکے نتیجے میں کئی کارکنوں کوچوٹیں آ ئی پولیس نے پردیش کانفریس کے صدر غلام احمدمیر سمیت کئی لیڈروں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کوبھی عمل میں لایا۔دھرریلی سے خطاب کرتے ہوئے پردیش کانگریس کے صدر نے مرکزی حکومت کواڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ مودی سرکار ہرمحاذپرناکام ثابت ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کاکسان مرکزی حکومت کی جانب سے پاس کئے گے تین قوانین کے خلا ف پچھلے 52دنوں سے دہلی کی سرحد پرڈھیرا ڈالے ہوئے ہے اور اس مدت کے دوران 50سے زیادہ کسانوں کی جانیں بھی چلی گئی اور مرکزی حکومت ٹس سے مس نہیں ہوری ہے بلکہ اڈانی اور امبانی کومالی فائدے پہنچنانے میں کوئی کسر وزیراعظم نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ پردیش کانگریس کے صدر نے کہاکہ پچھلے 8ماہ کے دوران مرکزی حکو مت کی جانب سے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضا فہ کیاگیا اور اس طرح مرکزی حکومت نے پیٹرول ڈیزل ی قیمتوں میں اضافہ کرکے 73لاکھ روپے کی آمدانی حاصل کی جوبزات خود اڈانی اور امبانی کی آمدانی ہے ۔پریدیش کانگریس کے صد رنے کہاکہ ملک کے عوام کوبین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول ملناچاہے تھا جبکہ ملک میں ایسا نہیں ہورہاہے ۔انہوںنے مطالبہ کیاکہ پارلیمنٹ کاخصوصی اجلاس طلب کرکے کسانوں کوراحت پہنچانے کے لئے اقدامات اٹھاکر تینوں قوانین کوواپس کیاجائے ۔انہوں نے اس بات پر حیرانگی کااظہار کیا کہ جوکمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اس میں وہی افرادشامل ہے جوپچھلے چھ ماہ سے سرکا رکے حق میں قصیدہ گوئی کررہے ہے اور ایسے افراد کسانو ںکوقابل قبول نہیں ہے ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا