سپریم کورٹ نے مرکزی سرکار کو لگائی پھٹکار، پوچھا ’آپ ان قوانین کو روکیں

0
0

[quote][/quote]

’’ہمارے پاس ایسی ایک بھی دلیل نہیں آئی جس میں اس قانون کی تعریف ہوئی ہو۔‘‘ چیف جسٹس

لازوال ڈیسک
نئی دہلی:زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے مظاہرہ پر سپریم کورٹ میں آج انتہائی اہم سماعت ہوئی۔ اس دوران عدالت عظمیٰ نے مرکز کی مودی حکومت کو زبردست طریقے سے پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے پاس ایسی ایک بھی دلیل نہیں آئی جس میں اس قانون کی تعریف ہوئی ہو۔‘‘ چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے نے کہا کہ ہم کسان معاملہ کے ماہر نہیں ہیں، لیکن کیا آپ ان قوانین کو روکیں گے یا ہم قدم اٹھائیں۔ حالات لگاتاربدتر ہوتے جا رہے ہیں، لوگ مر رہے ہیں اور ٹھنڈ میں بیٹھے ہیں۔ وہاں کھانے پینے کا کون خیال رکھ رہا ہے؟ سپریم کورٹ نے سوال کیا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ خواتین اور بزرگوں کو وہاں کیوں روکا جا رہا ہے، اتنی ٹھنڈ میں ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ ہم ایکسپرٹ کمیٹی بنانا چاہتے ہیں، تب تک حکومت ان قوانین کو روکے ورنہ ہم ایکشن لیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا