نئی دہلی// جہاں ملک میں طویل وقفے کے بعد کورونا انفیکشن کی وجہ سے اموات کی تعداد 200 سے کم ہوئی ہیں، پچھلے چار دن سے نئے معاملے 20 ہزار سے کم رہے ہیں اور شفایابی کی شرح میں اضافہ اور فعال معاملات کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 161 متاثرہ افراد کی موت ہوئی جس کے ساتھ اب تک 151160 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
26 دسمبر سے یومیہ تین سو سے کم مریضوں کی اموات ہورہی ہیں جبکہ پہلے ان کی تعداد تین سو سے پانچ سو کے درمیان تھی۔