اب ایس ڈی آر ایف کے تحت عبوری امداد کی فراہمی کی عمل میں سرعت آئے گی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍برف سے ڈھکے علاقوں کے لوگوں کے لئے لازمی اِمداد پہنچانے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایس ڈی آر ایف قواعد و ضوابط کے تحت آفا ت سماوی قرار دیا۔لیفٹیننٹ گورنر آج یہاں سرما بالخصوص انتظامیہ کی جانب سے برف ہٹانے کی کوششوں کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کر رہے ہیں جس میں صوبہ کشمیر کے تمام ڈپٹی کمشنران اور ایس ایس پیز نے بذریعہ ورچیول موڑ طریقۂ کار شرکت کی۔واضح رہے بھاری برفباری ایس ڈی آر ایف کے قواعد و ضوابط کے تحت آفاتِ سماوی کی فہرست میں شامل نہیں تھا جس کے سبب بھاری برفباری کی وجہ سے ہوئے نقصان کے لئے عبوری امداد کی فراہمی ڈسٹر کٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کے لئے ممکن نہیں تھا۔ بھاری برفباری کو آفاتِ سماوی قرار دینے سے ایس ڈی آر ایف کے تحت عبوری امداد کی فراہمی کی عمل میں سرعت آئے گی اور برف سے ڈھکے علاقوں کے متاثرہ لوگو ں کو راحت ملے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے درپیش مشکلات پر قابو پانے کے لئے ہر سطح پر اِنتظامیہ کے عملی اِقدامات کے دوران بھاری برفباری اور عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کے بارے میں ایک مفصل رِپورٹ طلب کی۔ طبی اِمداد کی فراہمی بالخصوص دُور دراز اور تنگ گلیوں والے علاقوں کے لوگوں کی نقل و حمل کے لئے چھوٹی بچائو گاڑیوں کی قلت سے متعلق جانکاری حاصل کرنے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے 4×4 بچائو گاڑیاں اور ایمبولنسوں کو مشکل میں لوگوں کو فوری طور مدد کرنے کے لئے کہا۔ لیفٹیننٹ گورنرنے اَفسروں کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات کے تئیں حساس اور فعال رویہّ اَپنا کر عام انسا ن کی مشکلات کو کم کرنے کی لازمی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے اَفسروں کو فعال رہنے اور بروقت اِقدامات اُٹھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے مسائل کا ازالہ کرنے کے لئے فوری طور ان تک پہنچا جائے۔لیفٹیننٹ گورنر نے چوبیس گھنٹے کام کرنے والے ملازمین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نامساعد موسمی حالات کے باوجود یہ لوگ سات دن چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں ۔اُنہوں نے سڑکوں سے برف ہٹانے کے لئے مشینری اور سازو سامان تنصیب میں باقاعدگی لانے کی متعلقہ حکام ہدایت دی اور ساتھ ہی ہنگامی صورتحال کے دوران اِمداد فراہم کرنے کے لئے لازمی ہنگامی صورتحال دستیاب رکھنے کی ہدایت دی ۔میڈیا ، سوشل میڈیا رِپورٹوں اورموصول عوامی شکایات کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے انتظامیہ کو خامیوں کی نشاندہی کریں اورلوگوں کے مسائل سے نمٹنے کے لئے فوری اصلاحی اقدا مات اُٹھائیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ صورتحال پر متواتر طور پرنگرانی کریں اور لوگوں کو کسی قسم کی تکلیف سے بچنے کے لئے مختلف محکموں کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں۔دورانِ میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع کے بجلی کی صورتحال ، برف کلیئرنس ، سڑک رابطہ ، پانی کی فراہمی ، ضروری سامان ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، فوڈ سپلائی ، بجلی کے بفر سٹاک کی دستیابی اور دیگر امور کی مجموعی حیثیت کا تفصیلی جائزہ لیا۔اُنہوں نے لوگوں کو بالخصوص بجلی ، پانی ، سڑک رابطہ ، خوراک ، رسوئی گیس اور دیگر ضروری اشیاء کو بغیر کسی دِقت کے تمام بنیادی خدمات کی فراہمی پر زور دیا۔ اُنہوں نے اَفسران کو مزید ہدایت دی کہ وہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اِضافے پر بھی نظرگزر رکھیں، اگر کوئی ہے تو اور اصلاحی اقدامات اٹھائیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے گزشتہ سرما کی تیاری کی میٹنگوںمیں منظور کی گئی ہدایات پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، پرنسپل سیکرٹری محکمہ بجلی و اطلاعات روہت کنسل ،پرنسپل سیکرٹری تعمیرات عامہ ( آر اینڈ بی )شیلندر کمار، صوبائی کمشنر کشمیر پانڈو رانگ کے پولے ، سیکرٹری جل شکتی ایم راجو ، ڈپٹی کمشنروں اور صوبہ کشمیر کے ایس ایس پیز نے ذاتی طور اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں شرکت کی۔