بلاک کھڑی کے دور افتادہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ،ڈی ڈی سی کونسلر گلشن پروین

0
0

کہا عوامیمشکلات و مصائب کو مد نظر رکھتے ہوئے زمینی رابطہ جوڑنے کی کوشش جاری ہے
اجمل ملک

رام بن //حالیہ شدید بارش اور برفباری کے پیش نظر DDCکونسلر کھڑی گلشن پروین نے کاونہ سے باوا پیدل دورہ کر کے صورتحال کا از خود جائزہ لے کربڑے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا چونکہ سڑک کا بہت برا حال ہے بہت جگہوں پر پسی آئی ہوئی ہے برف بھی بہت ہے مشین بھی کام پر لگی ہوئی ہے ۔مہو منگت کی عوام سے زمینی رابطہ جوڑنے کی میری کوشش جاری ہے ان کی مشکلات و مصائب کو محسوس کرتے ہوئے زمینی رابطہ جوڑنے کی کوشش جاری ہے۔علاوہ ازیں مجھے اس بات پر بڑا افسوس ہوا کہ ابھی تک تحصیل کھڑی کے کسی بھی علاقے میں بجلی سپلائی کو بحال نھیں کیا گیا ہے جبکہ آج ایک ہفتے سے بھی زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ابھی تک بجلی سپلائی اور سڑک رابطہ بحال ہو پایا ہے ۔گلشن پروین نے نمائندے کیساتھ بات کر تے ہوئے کہا کہ میں نے از خود کھڑی کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے پورے حالات کا جائزہ لیا لیکن میں نے یہی پایا ابھی تک کھڑی کے متعدد علاقوں میں محکمہ بجلی نے سپلائی بحال نہیں کروائی ہے انہوں نے کہاکہ صرف محکمہ کے اہلکار گہری نیند میں ابھی بھی سوئے ہو ئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جبکہ محکمہ بجلی کا کرایہ کسی بھی صورت میں عوام کو معاف نہیں کرتی ہے تو پھر کیا وجہ ہے محکمہ عوام میں بجلی سپلائی بحال کر نے میں ابھی تک پوری طرح سے ناکا م ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں محکمہ بجلی کے ملازمین سے اپیل کرتی ہوں کہ جس کو بھی اگریمنٹ کیا ہے اس کو میٹر لگایا جائے اور بہت سی جگہوں پر ٹرانسفارمر نھیں ہے پول اور تار پوری نھیں ہے۔ اس لئے محکمہ سے اپیل کی جاتی ہے کہ ان ساری چیزوں کی طرف توجہ دیں نھیں تو میں ساری عوام کو لیکر احتجاج کرنے پرمجبور ہوں گے لہذا میں تمام محکمہ جات سے اپیل کرتی ہوں کہ عوام کو بنیادی سہولیات میسر رکھنے میں اپنا کردار ادا کریںتاکہ لوگ راحت کی سانس لے سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا