سرحدی گاؤں قصبہ عرصہ دراز سے سیاسی استحصال کا شکار اورانتظامیہ کی نظروں سے بھی اوجھل: تنویر چوہدری
اعجاز الحق بخاری
پونچھ//”جموں و کشمیر اپنی پارٹی لیڈر” تنویر چوہدری نے آج سرحدی علاقے قصبہ کا دورہ کر کے وہاں عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔ دورہ کے دوران ان کے ہمراہ سید امزاد حسین شاہ سید عمران کاظمی و دیگران بھی موجود رہے۔ علاقے کے عوام نے اس موقع پر موصوف کو آج سے تقریباً چھ سال قبل محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے لگائی گئی ایک روڑ سے متعلق اپنی شکایات سے روشناس کرایا اور انتظامیہ سے انہیں حل کروانے کی اپیل کی۔ واضح رہے کہ گاؤں میں ایک سڑک آج سے کم از کم چھ سال پہلے لگی تھی جس پر پچھلے سال تارکول بھی بچھا دیا گیا مگر سڑک میں آنے والے نالے پر ایک پل تک? نہ بنایا گیا جس کی وجہ سے نالے کا پانی سڑک کو بھی بہا لے جاتا ہے اور ساتھ میں عوام کی زمینوں کو بھی بہا لے جاتا ہے۔ واضح رہے کہ نالے کے پانی کا? سب سے زیادہ نقصان اس کے آگے آنے والے قبرستان کو ہو رہا ہے۔ موصوف نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ و محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑک کو بہتر بنانے کے لیے نالے پر پل تعمیر کروائیں اور پانی کی نکاسی کے لیے نالیاں بھی نکالی جائیں تاکہ قبرستان کو و عوام کی زمینوں کو نقصان نہ پہنچے