ادتیہ سنگوترہ کی یو پی ایس سی میں کامیابی

0
0

بلدیو سنگھ بلوریہ نے پیش کی مبارک باد
لازوال ڈیسک
جموں ؍؍چیئرمین جموں میونسپل کارپوریشن اور سینئر بھاجپا لیڈر بلدیو سنگھ بلوریہ نے آدتیہ سنگوترہ کی رہائش گاہ پر دورہ کر کے یو پی ایس سی میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے مبارک باد پیش کی ۔اس موقع پر بلوریہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے آدتیہ کو مبارک باد پیش کی اور امید جتائی کہ علاقہ کے نوجوان ان کی کامیابی سے متاثر ہونگے اور اپنی زندگی میں کامیابی حاصل کریں گے ۔بلوریہ نے مزید کہاکہ آدتیہ سنگوترہ کے والد ایک سرکاری استاد ہیں جنہوںنے اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اچھی تعلیم کیلئے والدین اور اساتذہ کی برابر ذمہ داری ہے ۔بلوریہ نے اس موقع پر آدتیہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا