جموںوکشمیر حکومت یکساںترقی کے حصول پر کام کر رہی ہے:سنہا

0
0

سابق وزیر بالی بھگت نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ سابق وزری بالی بھگت نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی ۔سابق وزیر نے لیفٹیننٹ گورنر کو یوٹی کے درجہ فہرست زُمرے کے تحت آنے والے سرکاری ملازمین کے مسائل سے ایل جی کو آگاہ کیا جن میں ملازمتوں میں ترقیوں کو ریزرویشن کے فوائد کو بحال کرنا شامل ہے ۔اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کی جے کے اے ایس افسروں کے سینیارٹی سے متعلق معاملات اور ان کاآئی اے ایس کیڈ ر میں شامل کئے جانے کی طرف توجہ دِلائی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے سابق وزیر کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر حکومت یکسان ترقی کے حصول پر کام کر رہی ہے اور سماج کے ہرطبقے کے حقوق،بہبودی اور تحفظ کے لئے وعدہ بند ہے ۔ گورنر نے بالی بھگت کو یقین دلایا کہ ان کی جانب سے اُٹھائے گئے جائز مسائل کو بغور جائزہ لے کر ان کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔اِس موقعہ پر سینئر ایڈوکیٹ اور جے اینڈ کے بی جے پی کے ترجمان اعلیٰ سنیل سیٹھی بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا