5ڈاکٹروں سمیت عملے کے دس ملازمین کو غیرحاضر پاکر انہیں معطل کرنے کی سفارش کی
سرینگر؍؍ٹراما اسپتال پٹن میں غیرحاضر ڈاکٹروں اور نیم طبعی عملے کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ایس ڈی ایم پٹن نے پانچ ڈاکٹروں سمیت دس ملازمین کو معطل کرنے کی سفارش روانہ کردی غیرحاضرملازمین کو15دنوں کے اندر اند روجہ بتاؤ نوٹس کاجواب دیناہوگا ۔اے پی ا ٓئی کے مطابق بارہمولہ ضلع انتظامیہ کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ ٹرامااسپتال پٹن میں تعینات ڈاکٹراور نیم طبعی عملہ ڈیوٹی پرحاضر نہیں رہتے ہے جس کے نتیجے میں ٹرامااسپتال کارُخ کرنے والے بیماروں کو پریشانیوں کاسامناکرنا پڑتاہے ۔اطلاع ملنے کے بعد ایس ڈی ایم پٹن نے ٹرامااسپتال کااچانک معائنہ کیا جہاں انہوںنے پانچ ڈاکٹروں سمیت عملے کے دس ملازمین کو غیرحاضر پاکرانہیں نوکری سے معطل کرنے کی سفارش کی غیرحاضر ڈاکٹروں اور نیم طبعی عملے کووجہ بتاؤ نوٹس بھی اجراء کی گئی اور انہیں پندرہ دنوں کے اندر اندر وجہ بتاؤ نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کی گئی ۔