فارسٹ ولیج کمیٹیوں میں عام لوگوں کو شامل کیا جائے:پسوال
سرینگر؍؍جموں و کشمیر گوجر بکروال کانفرنس نے جموں و کشمیر فارسٹ ایکٹ لاگوں کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سرکار سے مطالبہ کیا ہے اس حوالے سے جو کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں اس میں عام لوگوں کو شامل کیا جانا چاہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق گوجر بکروال کانفرنس کے جنرل سیکٹری محمد یاسین پسوال نے جموں کشمیر فارسٹ ایکٹ کو لاگوں کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سرکار کا شکریہ ادا کیا ہے ۔انہوں نے بتایا تاہم طبقے کو اس بات کی شکایت ہے کہ محکمہ دہ جو کمیٹیاں اس حوالے سے تشکیل دے رہا ہے وہ بند کمروں میں اپنی مرضی پر دے رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آج تک صرف پنچ اور سر پنچوں کو فارسٹ کمیٹیوں ولیج کمیٹیوں میں شامل کیا گیا ہے جبکہ جن عام لوگوں نے اس حق کے لئے جد و جہد کی ہے انہیں مکمل طوت نظر انداز کیا گیا ہے ۔انہوں نے اس حوالے محکمہ کے اعلیٰ حکام سے اس بارے میں مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے عام لوگوں کو کمیٹیوں میں شامل کیا جانا چاہے ۔