دنیا میں 8.95 کروڑ افراد کورونا سے متاثر، ہلاکتیں 19.24 لاکھ سے زائد

0
0

واشنگٹن // دنیا بھرمیں مہلک ترین عالمی وبا کوروناوائرس (کووڈ-19) کا قہراب بھی رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک دنیا میں موذی وبا سے 8.95 کروڑ افراد متاثرجبکہ 19.24 لاکھ مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک دنیا کے 191 ممالک میں آٹھ کروڑ 95 لاکھ 71 ہزارسے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثراور 19 لاکھ 24 ہزار 659 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں
دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر امریکہ میں متاثرین کی تعداد2.21 کروڑ تک پہنچ چکی ہے ، جبکہ 3.72 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔

جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا میں ہندوستان دوسرا ملک ہے جہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا