جموں شہر کے مندروں کو شرائن بورڈ کے تحت لایا جائے: شو سینا
یواین آئی
جموں؍؍شیو سینا بالا صاحب ٹھاکرے کے جموں و کشمیر یونٹ نے ہفتے کو یہاں جموں شہر کے مندروں کو شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے تحت لانے کے مطالبے کو لے کر احتجاج کیا ہے۔احتجاجی کارکن ‘مندروں کو شرائین بورڈ کے تحت لائو، مندر کی شرائین بورڈ بنائو، شیو سینا زندہ باد، بھارت ماتا کی جے، دھرمارتھ ٹرسٹ ہوش میں آئو’ کے نعرے لگا رہے تھے۔اس موقع پر شیو سینا بالا صاحب ٹھاکرے کے ایک لیڈر نے بتایا: ‘جموں میں دھرمارتھ ٹرسٹ کے تحت جتنے بھی مندر ہیں ان کی حالت بہت زیادہ خراب ہے۔ جموں شہر مندروں کا شہر کہلاتا ہے’۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘شرم کی بات ہے کہ جموں و کشمیر کے مندروں کی حالت بہت خراب ہے۔ ہماری یہ مانگ ہے کہ دھرمارتھ ٹرسٹ کے تحت جتنے بھی مندر ہیں ان کو ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے تحت لایا جائے۔ ہم منوج سنہا جی سے اپیل کرتے ہیں کہ تمام مندروں کو ویشنو دیوری شرائن بورڈ کے تحت لایا جائے’۔