پلماڑ سے نو منتخب ضلع ترقیاتی کونسلر ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ سے ملاقی

0
0

ضلع ترقیاتی کمشنر کو علاقے میں عوام کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا

بابر فاروق

کشتواڑ؍؍ ضلع کشتواڑ کے بلاک پلماڑ و ڈول سے نو منتخب ضلع ترقیاتی کونسلر طاہر مسعود نے علاقہ پلماڑ کے چاروں پنچایتوں کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک کمار شرما اور کء محکموں کے ضلع آفیسران سے ملاقات کی۔اس دوران ان کے ہمراہ کء مقامی لوگ بھی تھے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ کو علاقہ پلماڑ کے مختلف عامی مسائل سے آگاہ کیا جن میں سڑک کا کشادہ کرنا، علاقہ پلماڑ میں طبی مراکز کا کام کاج، عملہ امو دیگر سہولیات قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ کو علاقہ ڈول کے عوامی مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ پون پریہار، ایکس ای این آر ایڈ بی اور بھی دیگر ضلع آفیسران سے ملاقات کی اور علاقہ پلماڑ اور ڈول کے مسائل سے انکو آگاہ کیا۔ طاہر مسعود نے پلماڑ کے سڑک رابطہ کے مسئلہ سے انتظامیہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دچھن علاقہ میں ہائڈرو الیکٹرک پروجیکٹ پر چل رہے کام کی وجہ سے علاقہ پلماڑ کی سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت بہت زیادہ ہے اور اس کے علاوہ بڑی بڑی مشینوں کو بھی اسی راستے سے پروجیکٹ سائٹ تک پہنچایا جا رہا ہے۔سڑک تنھ ہونے کی وجہ سے پلماڑ کی عوام مشکلات سے دو چار ہے اور ایسے میٹر اس سڑک پر سفر کرنا خطرہ سے خالی نہیں رہتا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے یقین دلایا کہ جلد ہی سڑک رابطے کو بہتر بنانے کر اقدامات اٹھائے جائے گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے منریگا اسکیم کے تحت کیے گئے کاموں کی اجرت واگزار نہ ہونے کا مسئلہ بھی انتظامیہ کے سامنے رکھا گیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے یقین دلایا کہ جلد ہی چودویں ایف سی کے اجرت کو واگزار کیا جائے گا اور تمام بقاجات کو پورا کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت کے طبی مراکز میں عملے کی کمی، ادویات وغیرہ کی عدم دستیابی کے بارے میں بھی انتظامیہ گا آگاہ کیا گیا اور یقین دلایا گیا کہ طبی مراکز کو بہترین انداز میں چلانے اور عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کمی نہیں رکھی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا