اڑائی پاوں پھسلنے سے ایک نوجوان شدیدز خمی، راجوری منتقل

0
0

علاقہ میں صحت اور سڑک کا نظام کا نہ ہوناافسوس ناک:سرپنچ حلقہ
ریاض ملک

منڈی؍؍منڈی کے گاوں اڑائی کی پنچائیت ملکاں میں اچانک دشوار گزار راستے سے ایک نوجوان گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ شکیل احمد ولد محمد دین بانڈے عمری 21 سال کے طور اس نوجوان کی پہچان کی گئی ہے۔ محکمہ صحت کاکوئی بھی مرکز اس علاقع میں نہ ہونے کی وجہ سے منڈی سب ضلع ہسپتال پہونچاتے ہوے قریب ڈیڑ گھنٹہ کا وقفہ گزر گیا۔ اس وقفہ کے دوران اس زحمی نوجوان کا خون بہت سارابہہ گیاہے۔ افسوس کہ اس علاقع میں سڑک بھی نہیں ہے۔ زخمی نوجوان کو سب ضلع ہسپتال منڈی میں بنیادی علاج ومعالجہ کے بعد پونچھ ریفر کردیا۔ جہاں سے اس کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے راجوری منتقل کردیاہے۔ البتہ ڈاکٹروں نے اس کی حالت کو نہائیت سنگین بتایاہے۔ اس حوالے سے سرپنچ حلقہ محمد اسلم ملک نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہاکہ قریب 6000چھ ہزار کی آبادی والی اس پنچائیت میں کوئی بھی صحت کا مرکز نہیں ہے۔ آزادی ہند سے لیکر اب تک تمام حکومتوں اور انتظامیہ کے آفیسران کو اس سنگین مشکلات کے ازالا کو لیکر کہا گیا لیکن اج تک کسی نے بھی اس علاقع کی طرف دھیان نہیں دیاہے۔ جس کی وجہ سے یہاں کے لوگ مرہم پٹی تک کے لئے عاجز ہیں۔انہوں نے کہا ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ اس غریب نوجوان کے علاج ومعالجہ کے لئے ہنگامی فنڈ سے معاونت کی جائے۔تاکہ اس غریب کی جانب بچ سکے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اڑائی ملکاں کی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے یہاں ہیلتھ سڑک بجلی اور پانی کو واگزار کیا جائے۔ تاکہ یہاں کی عوام اس دور میں بھی ایک مرہم پٹی کو ترس کراپنی جانیں نہ دیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا