کشتواڑ کی پنچایت دربیل میں منریگا میں بھاری دھاندلیوں کا انکشاف

0
0

میں عدالت کا دروازا کھٹکھٹانے کے لیے تیار ہوں : قاضی مشتاق احمد
بابر فاروق

 

کشتواڑ؍؍کشتواڑ سے انٹی کرپشن فائونڈیشن آف انڈیا کے ضلع ممبر مشتاق احمد قاضی نے تحصیل مغلمیدان کی پنچایت دربیل میں منریگا کے کاموں میں بڑی دھاندلی کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے پریس کے نام ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے گورنر انتظامیہ اور ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ سے اپیل کی ہے کہ پنچایت دربیل میں منریگا کے کاموں میں بہت بڑے پیمانے پر دھاندلی ہو رہی ہے اور سرکار کی طرف سے لانچ کی گئی مختلف اسکیموں کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے اور غریبوں کا ان اسکیموں کے نام پر کچھ بھی نہیں ملتا ہے۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ ایک ٹیم تشکیل دی جائے اور زمینی سطح پر منریگا کے کاموں کا جائزہ لیا جائیتا کہ معلوم ہو جائے کہ پنچایت دربیل میں ان اسکیموں کے نام پر کیا کچھ ہو رہا ہے۔ اپنے پریس بیان میں انہوں نے کہا کہ یہاں سال 2019 میں محکمہ نے پنچایت کے کچھ ممبران کو فرضی وینڈر بنا کر لاکھوں روپے کا خرد برد کیا ہے اور جس کی ایک درخواست میں نے جے کے گروینس سل میں بھی داخل کی ہے۔ پنچایت دربیل کے لوگوں کو حق ان کو دیا جائے جو پیسہ غریب عوام کا ہے وہ ان کو دیا جائے۔انہوں نے اپنے وارڈ نمبر آٹھ گنائی محلہ دربیل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کام ہم لوگوں نے کیے اور پیسے دوسرے وارڈ کے ممبروں کے کھاتے میں ڈالے گئے ہیں۔ اس میں ایک بھی پیسہ ہمارے جاب کارڈ ہولڈر کو نہیں ملا ہے لہٰذا اس معاملے کی تحقیق کی جائے۔ اپنے پریس میں انہوں نے واضح کر دیا کہ اگر اس معاملے پر تحقیقات نہیں کی گئی تو آنے والے دنوں میں میں انٹی کرپشن جموں میں بھی ایک درخواست دائر کروں گا اور عدالت کا بھی دروازہ کھٹکھٹائوں گا۔ اسے لیے میں ضلع انتظامیہ کشتواڑ سے اپیل کرتا ہوںکہ اس پر نظرثانی کی جائے اور غریب عوام کو انصاف دیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا