جموں و کشمیر میں نو منتخب ڈی ڈی سی ممبران کو فوراً اختیارات تفویض کیے جائیں

0
0

عوام کی پریشانیوں کو دور کرنے سے ہی انتحابات کروانے کا مقصد پورا ہو سکتا ہے: ریاض گکھڑ
عمران خان

تھنہ منڈی؍؍ عوامی مشکلات ازالہ کے لئے نو منتخب ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسلر کے ممبران کو فوراً اختیارات تفویض کیے جائیں تاکہ عوام کی پریشانیوں کا ازالہ ہو سکے۔ یہ بات ضلع کے سماجی کارکن ریاض گکھڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے ووٹ دے کر اپنے مشکلات کے ازالے کے لئے چنا گیا ہے اور کہا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ کہیں سالوں سے عوامی سرکار نہیں ہے اور عوام بہت سی مشکلات سے دوچار ہے۔ ہمارے راجوری پونچھ میں جو سب سے بڑا مسئلہ ہے وہ بجلی، پانی اور سڑکوں کا ہے’ اور کوئی سننے والا نہیں ہے۔بے روزگاری ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جس سے نجات پاناانتہائی ضروری ہے۔ آج ملک کواگرکسی دشواری کا سامنا ہے تو وہ بیروزگار ی ہے۔بے روزگاری ہمارے معاشرے کا ایسا رَوگ ہے جو بیشمار برائیوں اور طرح طرح کے جرائم پھیلنے کا سبب بن رہا ہے اگر نوجوانوں کو اچھی تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ بہتر روزگار بھی فراہم کیا جائے تو جرائم کی شرح میں کافی حد تک کمی آ سکتی ہے مگر افسوس کہ بے روزگاری کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آجکل جس طرف دیکھئے بیروزگاری کا رونا رویا جارہا ہے، ریاض گکھڑ نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ نو منتخب ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسلر ممبران کو اختیارات تفویض کیے جایں تاکہ وہ عوام کی پریشانیوں کا ازالہ کر سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا