جموں سرینگر قومی شاہراہ کو غیر محفوظ قرار دیا جائے

0
0

حکومت ضمانت دے تو پھر مسافر سفر کریں: فاروق احمد نادم
لازوال ڈیسک

بانہال؍؍معروف سماجی کارکن فاروق احمد نادم نے مانگ کی ہے کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ کو غیر محفوظ قرار دیا جائے،ریاست کے کونے کونے سے صدائے احتجا ج بلند کریںکیوں کہ سفر کرنا ہماری مجبوری ہے۔ اس سڑک نے ہزاروں افراد کی قیمتی جانیں لی۔ شہر وگام قبرستان بھرے پڑے ہیں۔اور حکومت کی کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ فور لین پروجیکٹ انتظامیہ و کمپنیوں کیلئے خزانہ ہے۔عوام کی پریشانی سے انھیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لیفٹیننٹ گورنر جموں کشمیر سے مودبانہ اپیل کہ دیگر سرکاری امورات کے ساتھ ساتھ جموں سرینگر قومی شاہراہ کو اپنی اولین ترجیحات میں رکھیں اور اس ہاوے پر جہاں کہیں بھی انسانی جانوں کا نقصان ہو وہاں اس کمپنی کی انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرا کر عبرت ناک سزا دی جائے۔ تاکہ اس خوف سے وہ کام ٹھیک ڈھنگ سے کر پائیں۔ بالخصوص رام بن بانہال کے بیچ ستر فیصد سروے غلط ہے۔پہاڑیاں تہہ سے کریدی گئی۔و بالا فلک بوس پہاڑیاں تند ہواوں سے بھی پتھروں کی بارش کر سکتی ہیں۔ اور یہ سڑک کسی بھی موسم میں خطرے سے خالی نہیں ہے۔ ہم سیدھے سادے لوگ جان بھی جائے تو آہ نہیں کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا