ریاض ملک
منڈی؍؍منڈی ساتھرہ ایجوکیشن زون کے اساتذہ نے ٹیچر جائینٹ ایکشن کمیٹی کے تحصیل صدر شمیم الحسن انصاری کی صدارت میں چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ سے ملاقات کی۔ اس دوران اساتذہ کو درپیش مسائل کو لیکر گفت و شنید کی گئی۔اس موقع پر شمیم الحسن انصاری نے کہاکہ اس وقت اساتذہ ہی ہیں جن کو اسکول میں بچوں کی تعلیم سے لیکر الیکشن تک ڈیوٹیاں دینی پڑتی ہیں۔اور کرونا وائرس کے دور میں بھی اساتذہ اپنی زمہ داریاں اداکرتے رہے۔ جنہیں تمام تر مرات وغیرہ بھی فراہم دی جائیں۔ اور جن رہبر تعلیم اساتذہ کی تنخواہیں بقایاہیں۔جلد از جلد ان کی تنخواہیں واگزار کی جائیں۔اور جن کی مستقلی یادوسرے لوازامات فائلیں دفتروں میں دھول چاٹ رہی ہیں ان پر جلد جلد کام کیاجائے تاکہ اساتذہ کو کسی قسم کی مشکلات کا ساماننہ کرناپڑے۔