بوائز ہائیر سکینڈری اسکول مینڈھر میں ایک اہم میٹنگ منعقد

0
0

ایس ڈی ایم ڈاکٹر ساحل جنڈیال نے یومِ جمہوریہ تقریبات کی تیاریوں کالیاجائزہ
احسان انقلابی

مینڈھر//ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر ساحل جنڈیال نے سنیچروار کے روز یوم جمہوریہ کے سلسلہ میں بوائز ہائیر سکینڈری اسکول مینڈھر میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں پولیس آفیسران کے علاوہ سیول آفیسران بھی موجودتھے اس دوران ایس ڈی ایم مینڈھر نے یوم جمہوریہ کے سلسلہ میں تمام انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ پولیس آفیسران کو سیکورٹی انتظامات کرنے کو کہا تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار وقعہ پیشہ نہ آئے انہوں نے آفیسران سے مخاطب ہو کرکہا کہ ہم نے کویڈ 19کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامات کرنے ہیں تاکہ حالات کو معمول کے مطابق ٹھیک رکھا جائے اس دوران انہوں نے تمام آفیسران کو اپنا اپنا کام کرنے کیلئے کہا انکا کہنا تھا کہ اس دوران ہر آفیسر حاضر رہے گا تاکہ یوم جمہوریہ ٹھیک ڈھنگ سے منائی جا سکے اس موقعہ پر ایس ڈی پی او مینڈھر تحصیلدار مینڈھر ایس ایچ او مینڈھر کے علاوہ تمام محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے اور محکمہ تعلیم کے اعلی آفیسران بھی موجودتھے ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا