حضرت قبلہ سید رسول شاہ صاحب المعروف حضرت قبلہ نانگا باجی صاحب کا پانچ روزہ عرس اختتام پذیر

0
0

ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے بریوی عرس میں شرکت کی


سید مظفر حسین شاہ نے جموں وکشمیرمیں امن وامان اوروبائی امراض سے عالمِ انسانیت کی حفاظت کیلئے خصوصی دعا
ؒلازوال ویب ڈیسک

راجوری؍؍ہرسال کی طرح امسال بھی کالاکوٹ کے بریوی میں حضرت قبلہ سید رسول شاہ صاحب المعروف حضرت قبلہ نانگا باجی صاحب ؒ کا پانچ روزہ سالانہ عرس اختتام پذیر ہوا۔ عرس 4جنوری2021سے شروع ہواجوسنیچرکواختتامی دعائیہ مجلس کیساتھ اختتام کوپہنچا۔کوروناکے قہر کے بیچ جھوجتی عوام نے تمام تر مصائب کے باوجود عرس میںبڑھ چڑھ کرشرکت کی نہ صرف جموں وکشمیر کے تمام علاقوں سے عقیدت مندوں نے شرکت کی بلکہ بیرونِ جموں وکشمیرسے بھی عقیدت مندعرس میں پہنچے۔حضرت نانگا باجی صاحب کا عرس بریوی کلاکوٹ میں سید مظفر حسین شاہ صاحب کی زیرِ قیادت منعقد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی جبکہ سید بشارت حسین شاہ صاحب کی نگرانی میں عرس کا اہتمام ہوا۔

پانچ روزہ عرس 4 جنوری کو شروع ہوا جس میں نعتوں کی محفل سجائی گئی اور دینی مسائل پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔اس کے علاوہ دعائیں بھی مانگی گئی۔ عرس کے اختتام پر سید مظفر حسین شاہ صاحب(باجی صاحب) نے عالم اسلام اور جموں کشمیر کے لئے خصوصی دعائیں مانگی اور کہا کہ آج دنیا بھر میں مسلمانوں کو دبانے کے لئے مختلف ہتھکنڈے آزمائے جا رہے ہیں لیکن مسلمان کبھی بھی دبنے والا نہیں ہے۔اُنہوں نے جموں وکشمیرمیں امن وامان خاص طورپرسرحدی کشیدگی سے نجات اورسرحدی مکینوں کوامن وامان والی زندگی عطاکرنے کیلئے دعاکی۔باجی صاحب نے عالم انسانیت کو کوروناجیسی وباء اور دیگر وبائی امراض سے نجات کیلئے دعاکی۔ انہوں نے جموں کشمیر کے حالات پر بھی بات کی اور دعائیں بھی مانگی اور کہا کہ مشکل حالات کا خاتمہ ہو اور امن و امان بحال کرنے کے لئے اپسی بھائی چارے کو قائم رکھے۔ اس موقع پر عقیدت مندوں نے انتظامیہ کمیٹی کی طرف سے انتظامات کی سراہنا کی اور بتایا کہ ہر سال اس عرس کا انتظار کرتے ہیں کیونکہ اس میں دلی سکون حاصل ہوتا ہے۔رواں برس کئی ماہ کے مسلسل لاک ڈائون کے بعد یہ اپنے آپ میں ایک پہلی بڑی روح پرور تقریب تھی جس میں ہزاروں عقیدتمندشریک ہوئے اور ایک روح پرور سماں بندھ گیا۔سخت کڑاکے کی ٹھنڈکے باوجود حضرت قبلہ سید رسول شاہ صاحب المعروف حضرت قبلہ نانگا باجی صاحب سے عقیدت رکھنے والوں اور سید مظفر حسین شاہ صاحب کی دعائوں سے فیضیاب ہونے والے پرجوش نظرآئے اوربڑھ چڑھ کر عرس میں شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا