واشنگٹن //امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس پیر کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لیں گے۔
بائیڈن ہیرس ٹیم کے ترجمان جین پاکی نے ایک ورچوول پریس بریفنگ میں بتایا کہ منتخب صدر نے 21 دن قبل ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی اور اب وہ صحت کے رہنما خطوط کے تحت پیر کو دوسری خوراک لیں گے۔ انہوں نے اطلاع دی کہ مسٹر بائیڈن اور محترمہ ہیرس مختلف پبلک مقامات پر عوام میں ویکسین کی خوراک لیں گے۔