چین میں پھنسے ہندوستانی بحری جہاز کے عملہ کو جلد نکلنے کی امید

0
0

نئی دہلی،// چین میں پھنسے دومال بردار جہازوں میں سوار ہندوستانی بحری عملہ کو نکالنے کے طور طریقوں کے بارے میں دونوں ممالک باضابطہ طور پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں اور جلد ہی اس کے حل نکلنے کی امید کی جا رہی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ بیجنگ میں ہندوستانی سفارت خانہ اس مسئلے پر چینی حکومت سے لگاتاررابطے میں ہے۔
ہندوستانی سفیر نے چینی نائب وزیر خارجہ سے ذاتی طور پر اس پر تبادلہ خیال کیا ہے اوردو مال بردار بحری جہازوں ’ایم وی جگ آنند‘ اور ’ایم وی اناستاسیہ‘ پر سوار ہندوستانی بحری جہاز کے عملہ کو تبدیل کرنے کے لئے جلد اجازت کی درخواست کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا