ضلع ڈوڈہ کی تمام 237 پنچایتوں میں فاریسٹ رایٹ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں
ہردیومنھاس
ڈوڈہ //ضلع ڈوڈہ میں فاریسٹ رائٹس ایکٹ کے کو یقینی بنانے اور آبائی علاقوں اور ان کے رہائش گاہوں پر جنگل کے رہائشیوں کے حقوق کو تسلیم کرنے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ۔ایف آر سی پنچایت کی گرام سبھا کی ایگزیکٹو باڈی کی حیثیت سے کام کریں گی اور ضلع کی تمام 237 پنچایتوں میں ایف آر سی تشکیل دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمیشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈایفوڈ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے محکمہ آر ڈی ڈی ڈوڈہ کے آفیسران نے آج ضلع بھر میں گرام سبھا کا انعقاد کیا جہاںایف آر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔وہیں انتظامیہ کی اس تیزی سے کمیٹیوں کے تشکیل دینے پر عوام کی طرف سے کافی سوال بھی اٹھائے جا رہے ہیں ۔وہیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جلد بازی سے جوکمیٹیاں بنائی گئی ہیں وہ سراسر غلط طریقے سے کیا گیا ہے کیونکہکئی لوگوں کو گرام سبھائوں میں بْلایاہی نہیں گیا۔اوراگر بْلایابھی گیاتو محکمہ آر ڈی ڈی کے ملازمین نے ان ہی لوگوں کومنتخب کیا جوپہلے سے ہی اس پنچایت کے پنچ یاسرپنچ بھی ہیں۔