ِذیشان جاوید رانا نے چیف انجینئر بارڈر روڈس آرگنائزیش سے ملا قات کی
احسان انقلابی
مینڈھر//صوبائی سیکریٹری توتھ نیشنل کانفرنس ایڈووکیٹ ذیشان جاوید رانا نے آج چیف انجینئر بارڈر روڈ آرگنائزیشن ائے کے اگروال سے جموں میں ملاقات کی ۔رانا نے مینڈھر سب ڈویژن کی بی جی سے بنلوئی اور ڈنہ شاہستار سے کرشنا گھاٹی روڈکی خستہ حالت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ اس علاقہ کی دو بہت اہم سڑکیں ہیں جنکی حالت انتہائی خستہ ہے جہاں گھنٹے کا سفر کئی گھنٹوں میں طے ہوتاہے جسکی وجہ سے مسافر ،بیمار اور ملازمین وقت پر اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکتے ۔اس کے علاوہ اور دوسری سڑکوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ رانا نے جاری ایک بیان میںکہا کہ چیف انجینئر موصوف نے انہیں یقین دلیا ہے کہ بی جی تا بنلوئی روڈ پر اپ گریڈیشن وچوڑائی کا کام مارچ اپریل میں شروع کیا جائے گااور دوسری جوسڑکیں ہیں ان پر بھی جلد مرمت کا کام شروع ہوگا۔ ذیشان رانا نے مینڈھر کی عوام کو یقین دلایا ہے کہ انکے معاملات جلد ازجلد حل کروانے کی کو شش رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر حال میں اپنی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوں اور وقتا ًفوقتاً عوام کے مسائل کو لیکر انتظامیہ تک پہنچاتا رہوں گا۔