’دربدرنہ کیاجائے ہمیں پنچائت گھر دیا جائے‘

0
0

نائب سرپنچ لور چھجلہ نے پنچوں اور عوام کے ہمراہ کیا احتجاج

سرفرازقادری؍احسان انقلابی

مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر کی تحصیل منکوٹ کے پنچایت لورچھجلہ کے نائب سرپنچ اور پنچوں نے لوگوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ پنچایت کا تمام نظام مکمل طور پر بدنام ہواہے۔ انہوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ پنچایت گھر چھجلہ لور میں بیٹھنے کے لیے کوئی بھی انتظامات نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہاں فاریسٹ رائٹس کمیٹی کی ایک میٹنگ تھی جس میں ہم لوگوں کو بھی مدعو کیا ہوا تھا لیکن جب ہم یہاں پہنچے تو یہاں بیٹھنے کی جگہ تک نہیں تھی۔موصوف نے کہاکہ کاغذات کے اندر یہاںپنچائت گھر بن چکا ہے لیکن ابھی تک وہ زمینی سطح پر نہیں بنا ۔نائب سرپنچ لور چھجلہ چوہدری مکھنہ کہا کہ میں نے اعلی افسران سے بہت بار اس کے بارے میں بات کی کہ پنچائت گھر کی تعمیر کروائی جائے لیکنہماری بات کو آج تک کسی اعلی افسر نے نہیں سنا۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور ڈائریکٹر محکمہ دیہی ترقی سے اپیل کی ہے کہ پنچائت گھر پنچائت عہدیدارن کے حوالے کیا جائے اور ساتھ میں اس وقت تک جتنا بھی پیسہ پنچائت کے اندر خرچا ہواہے اسکا بھی حساب کیا جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا