سرحدی تحصیل منکوٹ میں محکمہ امورِ صارفین کی چور بازاری عروج پر

0
0

غریب عوام کو راشن دستیاب نہیںاور انتظامیہ خاموش تماشاہی: سعید چوہدری
سرفرازقادری
مینڈھر// محکمہ امورِ صارفین کی کھلی دھاندلی غریب اور مزدور پیشہ افراد کو بی پی ایل زمرے سے ہٹا کر اثر و رسوخ رکھنے والے اشخاص اور اپنے قربت رکھنے والے اشخاص کوبی پی ایل کے زمرے میں شامل کر کے عوام کے حقوق پر دن دہاڑے ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ غور طلب ہے کے سب ڈیویژن مینڈھر سرحدی تحصیل منکوٹ کے موضع چھجلہ کی مظلوم عوام کو ایک سازش کے تحت سرکاری راشن سے محروم رکھا گیا ہے جبکہ اثرورسوخ اورمحکمہ سے قربت رکھنے والے اشخاصکوفائدہ پہنچایا گیا ہے جس کی وجہ سے غریب اور مظلوم عوام کو سخت پریشانیوں کا سامناہے۔ان خیالات کا اظہار پنچایت حلقہ چھجلہ اپر کے سرپنچ چوہدری محمد سعید نے معززین پنچائت کے اجتماع سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کے سرحدی تحصیل منکوٹ کی پوری عوام خصوصاً موضع چھجلہ کے مظلوم اور لاچار عوام کو گزشتہ دو ماہ سے سرکاری ڈیپوئوں سے راشن دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام کو ایک ایک دانے کے لئے محتاج بنا دیا گیا ہے۔انہوںنے مزیدکہاکہ غریب عوام کو راشن دستیاب نہیںاور انتظامیہ خاموش تماشاہی بنی بیٹھی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا