جموں و کشمیر بینک ایسوسیٹ امتحان کے امیدواروں کی اپیل

0
0

برف باری اور بارش کے سبب امتحانات سے محروم ہوئے امیدواروں کو موقع دیا جائے
نزاکت احمد ملک
درہال؍؍ جموں و کشمیر بینک کے زیر اہتمام بینکنگ ایسوسیٹ کے امتحان میں درجنوں امیدوار اتوار کے روز کشمیر اور ساتھ خطہ پیر پنجال میں برف باری کی وجہ سے امتحان دینے سے محروم ہو گئے ہیں۔اس سلسلے میں ان امیدواروں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جن امیدواروں کے امتحا ن خراب موسم کی وجہ سے رہ گئے ہیں انہیں دوبارہ موقع فراہم کیا جائے ۔ وہیںنزاکت منہاس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں خراب موسم کی وجہ سے تکلیف کا سامنا کرنا پڑا،جہاں ٹریفک کی عدم دستیابی اورسڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے اپنے طے شدہ امتحانی مراکز میں نہیں پہنچ سکے ،اسلئے ہمیں امتحان کا موقع دیا جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا