جی ایم سروڑی نے سنگم بتی مغل میدان حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

0
0

لواحقین کے حق میں امداد کا کیا مطالبہ ،مرحومین کیلئے کی دعائے مغفرت
لازوال ڈیسک

کشتواڑ؍؍ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر ، غلام محمد سروڑی نے جمعرات کے روز کشتواڑ ضلع کے سنگم بتی ، مغل میدان کے قریب اس افسوسناک حادثے پر گہرے غم اور صدمے کا اظہار کیا ، جس میں ایک اسکارپیوگاڑی نے دو لڑکیوں کو کچل ڈالا جوچھاترو سے ٹیوشن کلاسوں سے گھر لوٹ رہی تھیں۔زخمیوں کی شناخت بیگماں بیگم زوجہ توصیف احمد سفینہ بیگم زوجہ عبدالحمید کی اور توصیف احمد ولد عبد العزیز کے طورپرہوئی ہے جو ضلع کشتواڑ کے کوچھال گاؤں کے رہائشی ہیں۔تین دیگر زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج کے لئے ضلعی اسپتال کشتواڑ منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت عینا بانو عمر10دخترعبدالحمید اور نسرینہ بانو عمر20دخترغلام محمدکے طورپرہوئی ہے دونوں ضلع کشتواڑ کے ملچیتر سگدی گاؤں کی رہائشی تھیں۔غمزدہ اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے ، الحاج جی ایم سروڑی نے مرحومین کے لواحقین کیلئے صبر جمیل اور ہمت کیلئے دعا کی ۔’’مجھے اس حادثے کی خبر سے بہت دکھ ہوا ہے جس میں دو بے گناہ بچیوںکا انتقال ہوگیا‘‘۔سروڑی نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی ہے اور انتظامیہ سے زخمیوں اور سوگوار خاندانوں کو ہر ضروری مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سینئر گانگریس رہنمائوں شبیر احمد لون ، علی محمد نائک ، بدیا لال شرما ، غلام قادر شیخ ، بشیر احمد لون ، محمد امین ، محمد رستم ، اختر حسین ، غلام نبی میر ، امرچند ، دیناچند ، چوہدری عبد اللہ اور دیگر سینئر قائدین موقع پرپہنچ گئے۔ اور اس اندوہناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار بھی کیا ہے اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا