درابشالہ کی بے سہارہ خاتون کیلئے راحت کا سامان بھیجا ،مزید امداد کا بھی ا علان
محمد اشفاق
درابشالہ؍؍06 جنوری کی دوپہر کو ضلع کشتواڑ کی تحصیل درابشالہ میں ایک غریب بیوہ تباہ کن برف باری کی زد میں آکر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا تھا، لازوال نے اس خبر کو چند گھنٹوں کے اندر نشر کرنے کے علاؤہ اس سلسلے میں ایک خصوصی خبر 07 جنوری کے شمارے میں شائع کی تھی۔جس کے فوراً بعد انتظامیہ اور ریڈ کراس سوسائٹی نے حرکت میں آکر باز آباد کاری کا اعلان کر دیا اور فوری طور پر ضرورت کا کچھ سامان بھی روانہ کر دیا۔اطلاعات کے مطابق انتظامیہ نے بیوہ کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے تحصیلدار درابشالہ کے دفتر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق برف باری کے دوران ہوئے مالی نقصان کا جائزہ لینے کے لیے جلد ہی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی اور متاثرین کو فوری طور پر امداد بھی فراہم کی جائے گی