تیز رفتار گاڑی نے دو کمسن لڑکیوں کو کچل ڈالا
محمد اشفاق / بابر فاروق؍ہردیو منہاس
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے سنگمبتی مغلمیدان کے مقام پر ایک تیز رفتار سکارپیو گاڑی زیر نمبر DL3CAY-5020 نے دو پیدل رہی دوشیزاؤں کو کچل ڈالا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اسٹیشن چھاترو سے عملہ، ابابیل ٹرسٹ ڈڈپیٹھ کے رضاکار اور مقامی لوگ جا? حادثہ کی طرف بچاؤ کاروائی کے لیے دوڑ پڑے۔ موقع پر پہنچتے ہی دو خواتین کو زخمی حالت میں پایا گیا اور دو کمسن دوشیزائیں موقع پر ہی دم توڑ چکی تھیں۔ موقع پر جان بحق ہونے والی کمسن لڑکیوں کی شناخت آئنہ بانو دختر عبدل حمید عمر دس سال ساکنہ ملچھتر سگدی اور نصرینہ بانو دختر غلام محمد عمر بیس سال ساکنہ ملچھتر سگدی کے طور پر ہوئی۔ جبکہ سفینہ بیگم زوجہ عبدل حمید ساکنہ ملچھتر سگدی اور بیگمہ بیگم زوجہ توصیف اور توصیف احمد ولد عبدل عزیز ساکنہ راتھرپورہ کچھال کو زخمی حالت میں پایا گیا تھا اور انہیں علاج و معالجہ کے لیے ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل کیا گیا۔ حادثے میں جان بحق ہونے والی دونوں لڑکیوں کو پی ایچ سی چھاترو منتقل کیا گیا اور لوازمات مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو آخری رسومات کے کیے لواحقین کے حوالے کیا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن چھاترو میں ایف آئی آر زیر نمبر01/2021us 279/337/304A IPC درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔