کیرالہ اور ہریانہ کے برڈ فلو سے متاثرہ اضلاع میں مرکزی ٹیمیں تعینات

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود نے برڈ فلو سے متاثرہ ہریانہ کے پنچکولا میں اور کیرالہ کے الپوجھا اور کوٹایم اضلاع میں مرکزی ٹیمیں تعینات کردی ہیں وزارت صحت نے آج کہا کہ محکمہ مویشی پروری نے 4 جنوری کو کیرالہ کے ضلع الپوجھا اور کوٹائیم میں مردہ بطخ کے نمونے میں ایچ 598 یعنی ایوی انفلوئنزا یا برڈ فلو کے انفیکشن کی جانچ کی۔ اسی طرح ہریانہ کے ضلع پنچکولہ میں ٹیسٹ کیے گئے نمونوں میں برڈ فلو کے انفیکشن کی تصدیق ہوگئی ہے۔ہریانہ اور کیرالہ میں 4 جنوری کو تعینات کی جانے والی مرکزی ٹیم میں نیشنل سنٹر برائے امراض کنٹرول (این سی ڈی سی) این آئی وی- پونے، پی جی آئی ایم ای آر- چنڈی گڑ، رام منوہر لوہیا اسپتال-نئی دہلی اور لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج- نئی دہلی کے ماہرین شامل ہیں۔ یہ ٹیم برڈ فلو کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مرکزی وزارت صحت کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں ریاستوں کے محکمہ صحت کی مدد کرے گی۔ان کے علاوہ این سی ڈی سی کے ڈائریکٹر، جوائنٹ سکریٹری اور کووڈ-19 نوڈل آفیسر، مرکزی وزارت فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی اعلی سطح کی ٹیم کو بھی آج کیرالہ میں تعینات کیا گیا ہے۔ یہ ہائی پور ٹیم ریاست میں کورونا وائرس کی صورتحال کا بھی جائزہ لے گی۔وزارت صحت نے کہا کہ ابھی تک کسی بھی شخص کے برڈ فلو سے متاثر ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا