ڈی ایم اے کی جانب سے بڑے پیمانے پر برفانی تودے گرآنے کا اِنتباہ جاری

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍ جموں و کشمیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے آج بڑی ،وسطی اور چھوٹے پیمانے کے برفانی تودے جموںوکشمیر کے حساس بالائی علاقوں میں گرآنے کا انتباہ جاری کیا۔جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق پونچھ، رام بن ، ڈوڈہ ،کشتواڑ ، اننت ناگ ، بارہمولہ ، کپواڑہ ، بانڈی پورہ اور کولگام اَضلاع کے بالائی علاقوں کے لئے بڑے پیمانے پر برفانی تودے گر آنے کاانتباہ جاری کیا ۔اسی طرح راجوری ، ادھم پور ، گاندربل اور ریاسی بالائی علاقوں کے لئے درمیانے درجے کے برفانی تودے گرآنے کی وارننگ جاری کردی گئی۔ان علاقوں میں رہنے والوں کو مشورہ دیا گیا کہ اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حساس ترین علاقوں میں جانے سے گزیر کریں ۔ اپنے مکانوں کے چھتوں سے برف ہٹانے کا مشورہ دیا گیا تاکہ مال و جان کے زیاں سے بچا یاجاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا