سید زاہد
راجوری؍؍لاپتہ ہونے کے دس دن بعد ، جموں ڈویڑن کے ضلع راجوری میں بدھ کے روز ایک 16 سالہ لڑکے کی لاش پراسرار حالت میں ملی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ لڑکا ، محمد ظہور گذشتہ 28 دسمبر کو بیلہ راجوری وارڈ نمبر 2 میں واقع اپنی رہائش گاہ سے لاپتہ ہوا تھا۔ عہدیداروں نے مزید بتایا کہ اس کی لاش مین بس اسٹینڈ راجوری کے قریب پراسرار حالت میں ملی ہے۔ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی نے بتایا کہ معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔