سرینگر ۔جموں شاہراہ آج بھی بند رہے گی:انتظامیہ

0
0

چار ہزار سے زیادہ مال اور مسافر گاڑیاں مختلف مقامات پر درماندہ
کے این ایس

سرینگر؍؍سرینگر ۔جموں شاہراہ جمعرات کو بھی گاڑیوں کی آمدورفت کے حوالے سے بند رہے گی ۔اس بات کی جانکاری انتظامیہ ن ے دی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق بدھ کے روز حکام نے کہا ہے وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے جوڑنے والا واحد سڑک رابطہ سرینگر۔ جموں شاہراہ، جواٹنل کے آس پاس برف جمع ہونے اور متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آج یعنی جمعرات 7جنوری کو بھی ٹریفک کے لئے بند رہے گا۔ انہوں نے کہا7جنوری کو شاہراہ پر کسی بھی گاڑی سرینگر سے جموں یا جموں سے سرینگر چلنی کی اجازت نہیں ہوگی۔سرکاری ذرائع نے بتایاجواہر ٹنل پر برف جمع ہونے شاہراہ کے سمرولی،دلواس،کیفٹیریامورہ،سیتا رام پاسی،ڈگڈول،آرمی کمیپ مگر کوٹ،گنگرو وغیروہ مقامات پرپتھر اور تودے گر آنے کے نتیجے میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔گزشتہ دنوں کی شدید برف باری کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر 4000کے قریب گاڑیاں اور سینکڑوں کی تعداد میں مسافر درماندہ ہیں ۔تازہ شدید برف باری کے نتیجے میں مغل روڑ شوپیان جو پونچھ کے ساتھ ملتا ہے مکمل طور بند پڑا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا