لازوال ڈیسک
جموں؍؍میجر جنرل( ریٹائرڈ) ایس کے شرما ،اے وی ایس ایم رکن ،شری ماتا ویشنودیوی شرائین بورڈ (ایس ایم وی ڈی ایس بی) اور صدرفورم فار ایورینس آف نیشنل سیکورٹی ( ایف اے این ایس) جموںوکشمیر آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملے اور انہیں شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کی تفصیل دی ۔ اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو جانکاری دی کہ بھون کی یاترا میں دسمبر سے اِضافہ ہوا ہے اور ماہ دسمبر کے دوران دو لاکھ یاتریوں نے درشن کئے جبکہ اگست 2020کے دوران صرف 7,252یاتری ہی بھون کی یاترا پر آئے ۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو بھون میںدرگا بھون کے لئے عطیات کی تازہ ترین اعداد و شمار کے بارے میں بھی تفصیل دی۔ انہوں نے سائیر دابری سے بھون تک میٹریل روپ وے کی کارکردگی ، موبائیل ایپ کی مقبولیت اور استھاپن کے پرساد کی آن لان تقسیم کاری کے بارے میں انہیں جانکاری دی۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو ایس ایم وی ڈی کالج آف نرسنگ کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی جانکاری دی اور پہلے بیچ کے فارغ التحصیل طالب علموں کو فراہم ہوئے ملازمتوں کے بارے بھی بتایا گیا۔اس موقعہ پر مزید بتایا گیا پرنسپل کالج آف نرسنگ ڈاکٹر شیلا کو نیشنل فلورنس ایواڑ ۔2020 کے لئے منتخب کیا گیا ہے جو انہیں صدر ہند نوازے گے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے ڈاکٹر شیلا کینی کو مبارک باد پیش کی اور کالج کی انتظامیہ کو بچیوں اور معاشرے کے لئے بہترین کام کرنے کے لئے سراہا۔لیفٹیننٹ گورنر کو ایس ایم وی ڈی ایس بی کے ارکان کو یاتریوں اور یاترا کے ہموار انعقاد کے لئے موجودہ سہولیات کے لئے لازمی اقدامات اٹھانے کا مشورہ دیا۔