لازوال ڈیسک
جموں؍؍سول سیکرٹریٹ کی نان گزیٹیڈ ملازمین انجمن کا ایک وفد آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملا ۔وفد جس کی صدارت انجمن کے صدر رئوف احمد بٹ کر رہے تھے جس میں سنجیو شرمانائب صدراورہلال احمد بٹ انجمن کے جنرل سیکرٹری شامل تھے ۔وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموںوکشمیر سول سیکرٹریٹ ( سبارڈنیٹ) سروس کے لئے ترقیوں وغیر ہ سے متعلق ایک مانگوں کی یادداشت پیش کی۔یاد داشت میں دربار مؤ ملازمین کے لئے ایک جامع اقامتی پالیسی ، اکائونٹس افسروں کی مختلف محکموں میں جموںوکشمیر پولیس محکمہ کے طرز پر بطور ڈی ڈی او ز تعیناتی کے ایس اے ایس اور آئی اے اے ایس کے اسسٹنٹ اکائونٹس افسروں کی تنخواہوں میں تفاوت کو دور کرنے ، محکمہ قانون ، انصاف و پارلیمانی امور میں غیر ایل ایل بی کیڈر کی ترقی کے لئے اسامیوں کو معرض وجود میں لانا ا ورلیگل اسسٹنٹوں کی تنخواہوں میں تفاوت کو دور کرنا وغیرہ شامل ہیں۔وفد کے ارکان نے ای اینڈ ایس سروس کے سٹیٹس ٹیکل افسروں کی ترقی کی مانگیں بھی پیش کیں ۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم میں نئے قائم کئے گئے ڈگری کالجوں کے انتظام و انصرام کے لئے یوٹی کیڈر کے لئے معقول انتظامی عملے کا قیام اور ڈیپارٹمنٹ پروموشن کمیٹیوں کا معین مدت کے اندر انعقاد کی مانگیں بھی شامل تھیں۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو فوت شدہ دربامؤ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لئے ٹرانسپورٹ اور آخری رسومات کے لئے انتظامات کے مسائل کی طرف بھی توجہ دِلائی۔ تبادلہ خیال کے دوران چیف سیکرٹری بی و ی آر سبھرامنیم اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار بھی موجو دتھے۔اس سے قبل جموں آٹو موبائیل ڈیلرس کا وفد بھی راج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملا اور انہیں اپنے مسائل اور معاملات سے آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے انہیں بغور سنا اور اُنہیں یقین دلایا کہ ان کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل اور مانگوں پر بغور جائزہ لیا جائے گا اور جائز مانگوں اور مسائل کا ازالہ بھی کیا جائے گا۔