صارفین شدید برہم، محکمہ کااِظہارِ بے بسی،کہالوڈبہت زیادہ ہے
ملک عبدالطیف
گول؍؍گول میں بجلی کی بے ڈھنگی سپلائی کو لیکر ہر وقت سوشل سائٹس پر بحث ہوتی ہی رہتی ہے ہر فرد و بشر بجلی کی آنکھ مچولی اور بے ڈھنگی سپلائی کو لیکر شدید برہمی کا اظہار کرتا نظر آرہا ہے۔ معتدد علاقوں سے کہیں پر بجلی ٹرانسفارمر کے جل جانے پر ہاہاکار مچی ہوئی ہے تو کہیں پر بجلی کی ترسیلی لائینوں کے گر جانے پر محکمہ کے تئیں شدید ناراضگی جتائی جا رہی ہے۔صارفین کی یہ ناراضگی حق بجانب ہے کہ وہ ماہانا کرایہ ادا کرنے کے باجود بھی بجلی کی اک اک چمک کیلئے ترستے ہیں ،تڑپتے ہیں اورروز ہی احتجاج کرتے ہیں ،مطالبہ کرتے ہیں اور مانگ کرتے ہیں کہ بجلی کی بہتر سپلائی کو یقینی بنایا جایا۔لیکن وہیں دوسری جانب جب اِس تمام صورتحال کے بارے میں محکمہ کے متعلقہ آفیسر سے جاننے کی کوشش کی گئی آخر کیا وجہ ہے کہ علاقہ میں بجلی کی بے ڈھنگی سپلائی کو لیکر ہمیشہ ہی ہنگامہ رہتا ہے۔سوال سننے کے بعد متعلقہ آفیسر نے تحمل سے جواب سننے کی گزارش کرتے ہوئے کہ اِس وقت کی صورتحال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے خرابی!موسم کی باعث ہمیں بھی کام کرنے میں بہت ساری دقتوں کا سامنا رہتا ہے کیوں کہ ہم بھی انسان ہی ہے اور انسانوں کی جیسی جان ہم میں بھی ہے لیکن بجلی کی ہمیشہ والی بے ڈھنگی سپلائی کا جہاں تک سوال ہے اْس کی بہت ساری وجوہا ت ہیں جس کے ہم سب ذمہ دار ہیں کہیں محکمہ اپنی ذمہ داری سمجھنے سے قاصر ہے تو کہیں صارفین اپنی ذمہ داری کو بھول کر بجلی کا استعمال کررہے ہیں۔ آفیسر کے مطابق ہر علاقہ میں جب ٹرانسفامر لگایا جاتا ہے تو وہاں کی آبادی کومدِ نظر رکھ کر اْسی اہلیت کا ٹرانسفارمر لگاجاتا ہے جیسے کہ کسی علاقہ میں آبادی کے لحاظ سے وہاں پر 20KVٹرانسفارمر درکار ہے لیکن محکمہ وہاں پر 30KVٹرانسفارمر نصب کر دیا ہے لیکن صارفین جب بجلی کا ناجائز استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں تو لوڈ 30KVسے بھی پار جاتا ہے یہی وجہ ہے اور لوڈنگ کی وجہ سے اکثر ٹرانسفارمر جل جاتے ہیںاور پھرعوام آئو دیکھا نہ تائو محکمہ پر چڑھائی کر دیتے ہیں جبکہ بنیادی غلطیوں پر نہ ہی صارفین اور نہ ہی محکمہ متعلقہ دھیان دینے کی زحمت گوارہ کرتا ہے۔ محکمہ متعلقہ کے آفیسران نے اِس تمام صورتحال سے نمٹنے کیلئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہر ہ کریں اور محکمہ کو اپنا تعاون دیں کچھ اپنی خامیوں کو سدھاریں اور ہم بھی اپنے کام میں سرعت لانے کی کوشش کریں گے۔ اک سوال کے جواب میں کہ کیا آورلوڈنگ کے علاوہ اور بھی کچھ وجوہات ہے جس کے باعث محکمہ بجلی کی بہتر سپلائی دینے سے قاصر ہے تو اْن کہنا تھا کہ عملے کی بھی شدید قلت ہے چند مٹھی بھر لوگ اتنے بڑے علاقے کو دیکھتے ہیں لیکن افسوس کا مقام ہے عوام اور سیاسی و سماجی رہنما یہاں پر عملے کی قلت پر کبھی کو احتجاج نہیں کرتے ہیں۔