لازوال ڈیسک
جموں؍؍بھانو ادھے گوسوامی جو نترنگ جموں کے ہونہار ادا کار ہیں سٹار پلس پر ’ردرکال ‘ سیرئل میں آئی پی ایس رانجن چھتوڑا کا کردار ادا کریں گے۔واضح رہے اس سیرئیل کی کہانی ایک شریف پولیس آفیسر کے گرد گھومتی ہے جو کئی مصائب کا سامنا کرتے ہوئے پیشہ وارانہ پولیس آفیسر کا نمونہ بنتا ہے۔اس سلسلے میں ڈائریکٹرنترنگ بلونت ٹھاکر نے بھانو ادھے گوسوامی کی سراہنا کی اور کہا کہ یہ ایک یادگار شو ہوگا جیسا کہ بھانو ای ہونہار اور ذہین ہیں۔واضح رہے بھانو نے اپنا آغاز نترنگ جموں سے کیا جہاں انہوں نے بطور چائلڈ ایکٹر کام کیا اور کئی ڈراموں میں خدمات انجام دیں۔