محکمہ باغبانی کی طرف سے بلاک کاہراہ میں ایک جانکاری پروگرام کا انعقاد

0
0

باغ مالکان کی فلاح و بہبود کے لئے چلائی جا رہی مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی
محمد اسحٰق عارفؔ

اخیا رپور؍؍ محکمہ باغبانی کی طرف سے بلاک کاہراہ میں ایک جانکاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں باغ مالکان کو بہتر پیدوار حاصل کرنے کے طریقوں اور محکمہ کی طرف سے باغ مالکان کی فلاح و بہبود کے لئے چلائی جا رہی مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔اس موقع پر کاہراہ جکیاس حلقہ سے ضلع ترقیاتی کونسل ڈوڈہ کے ممبر معراج دین ملک بطورِمہمانِ خصوصی موجود تھے جنہوں نے باغبانوں پر زور دیا کہ وہ محکمہ کی اسکمیوں کا بھر پور فائدہ اُٹھانے کی کوشش کریں جو سرکار کی طرف سے اُن کی فلاح اور بہبود کے لئے شروع کی گئی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اس اسکیموں سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے باغبان اپنے فصلوں کی پیدوار میں اضافہ کر کے اپنی آمدنی میں اضافہ کر کے اپنی مالی حالت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔پروگرام کے دوران ایچ ڈی او ٹھاٹھری کے علاوہ متعدد دیگر مقررین نے حاضرین کو باغبانی کے طریقے اور باغوں سے بہتر پیدوار اور زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے گر بتائے۔ماہرین نے کامیاب باغبانی کے لئے جدید ٹیکنیک اور مشینری کا استعمال کرنے کی ضرور ت پر زور دیا نیزمحکمہ باغبانی کے ذریعہ عملائی جا رہی اسکیموںکے بارے میں بھی حاضرین کو اہم جانکاری فراہم کی گئی اور ان اسکیموں سے فائدہ اُٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر کسانوں اور باغ مالکان کی طرف سے مختلف سوالات اُبھارے گئے اور ماہرین نے اُن کے جوابات دئیے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا