مشیر بصیر خان کا ڈاکٹر عبدالمجید میر کے اِنتقال پر اِظہار تعزیت

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے ڈاکٹر عبدالمجید میر کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے جو گزشتہ روز دہلی میں ایک المناک سڑک حادثے میں اِنتقال کر گئے تھے۔ڈاکٹرعبدالمجید میر طویل عرصے سے ممبر اور کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر تھے۔مشیر نے کہا کہ ڈاکٹر میر کے اِنتقال کی خبر سن کر مجھے بہت دُکھ ہوا ہے اور انہیں ایک شریف النفس اِنسان قرار دیا ۔مرحوم شائستگی ، دانشمندی اور ماہر مشوروں کے لئے مشہور ہیں۔اپنے تعزیتی پیغام میں مشیر نے کہا کہ ڈاکٹرعبدالمجید میر نے کاروباری برادری کی بہتری کے لئے نمایاں کردار اَدا کیا اور معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کے استحکام کیلئے انتھک محنت کی۔ مشیر نے مرحوم کی روح کے دائمی سکون کے لئے دعا کی اور سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا