پینے کے پانی کی قلت نے سنگین رُخ اختیار کیافوج نے لوگوں کوپینے کاپانی فراہم کیا
اے پی آئی
سرینگر؍؍برف باری کے دوران قاضی آباد لنگیٹ میں پینے کے پانی کے خلا ف لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے پانی کی قلت کودور کرنے کیلئے فورسز نے لوگوں کوٹینکر کے ذریعے پینے کاپانی فراہم کیا جل شکتی محکمہ پرلوگوں نے شدیدنوعیت کے الزامات لگاتے ہوئے کہاکہ کئی دنوں سے علاقہ پانی کی ایک ایک بوند کے لئے تردسرہاہے اور لوگوں کی اس بنیادی ضرورت کوپورا کرنے کیلئے متعلقہ محکمہ نے کوئی کاروائی عمل میں لائی ۔ادھرسرینگر کے کئی علاقوں میں قلت آب سے لوگ پریشان ہیں اور پی ایچ ای محکمہ اس صورتحال سے نمٹنے کی خاطر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ اے پی ا ٓئی نمائندے کے مطابق برفباری کے بعد جہاں پہلے ہی بجلی کانظام درہم برہم ہوچکاہے وہی پینے کی پانی کی قلت سے لوگ پریشان ہوگئے ہیں قاضی آباد لنگیٹ میں لوگوں نے علی الصبح پی ایچ ای محکمہ کے خلاف سڑکوں پر آ کراحتجاجی مظاہریکئے اور الزام لگایا کہ علاقہ کئی دنوں سے پانی کی ایک ایک بوند کے لئے تر س رہاہے اور پی ایچ ای محکمہ کی جانب سے لوگوں کوپینے کاپانی فراہم کرنے کی خاطر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی ۔مرد وزن بوڑھے اور بچے اپنے گھروں سے باہر آ ئے اور انہوںنے پی ایچ ای محکمہ کے خلاف زوردار احتجاجی مظاہرے کئے۔ اس دوران فورسز کی جانب سے لوگوں کو پینے کاپانی ٹینکر کے ذریعے فراہم کیاگیا ۔احتجاج کرنے والوں کو پولیس نے یقین دلایا کہ ان کی شکایت اعلیٰ حکام تک پہنچائی جائیگی اور لوگوں کوپینے کاپانی فراہم کرنے کے لئے جلد ہی اقدامات اٹھائے جائینگے ۔ادھرگرمائی دارالخلافہ سرینگر کے کئی علاقوں میں بھی قلت آب سے لوگ پریشان ہے۔ خبر رساں ادارے کو لوگوں نے فون پربتایاکہ پی ایچ ای محکمہ کی جانب سے قلت آب والے علاقوں میںسروے نہیں کی جارہی ہے تا کہ لوگوں کوٹینکروں کے ذریعے پینے کاپانی فراہم کیاجاسکے ۔