وادی کشمیر میں غذائی اجناس اور دیگر اشیاء کی کوئی قلت نہیں لوگ افواہوں پر کان نادھرے

0
0

ناجائز منافہ خور اپنی حرکتوں سے باز آء ے چکنگ اسکارڈ متحرک کردیئے گئے
اے پی آئی
سرینگر؍؍ناجائز منافہ خوروں کومتنبہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر امورصارفین عوامی تقسیم کاری نے کہا کہ وادی کشمیر میں کسی بھی چیز کی کوئی قلت نہیں ہے لوگوں کوپریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔امورصارفین عوامی تقسیم کاری محکمہ کے چکنگ اسکارڈ کومتحرک کردیاگیاہے اور جہاں کئی بھی ناجا ئز منافہ خوروی ہوگی ان کے خلاف کاروائی عمل میں لانے سے گریز نہیں کیاجائیگا ۔اے پی آ ئی کے ساتھ گفتگو کے دوران امورصارفین عوامی تقسیم کاری محکمہ کے ڈائریکٹر بشیراحمد خان نے کہاکہ وادی کشمیرمیں غذائی اجناس رسوئی گیس کی کوئی قلت نہیں ہے اور لوگوں کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وادی کشمیرمیں ایل پی جی گیس 21دنوں کے لئے ڈیزل 18دنوں پیٹرول 8دنوں اور مٹی کا تیل 29دنوں تک سٹاک کیاگیاہے جبکہ جموں شاہراہ پر مزیدکئی تیل ٹینکر وادی کی طرف آ رہے ہیں اور شاہراہ کے کھلنے کے ساتھ ہی تیل ٹینکر وادی میں داخل ہونگے ۔انہوںنے لوگوں پرزور دیاکہ جہاں کہی بھی کسی چیزکی قلت دکھائی دیتی ہے امورصارفین کے اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کیساتھ رابطہ قائم کرے تاکہ لوگوں کوجس کسی بھی مشکل کاسامنا ہے اس کا ازالہ کیاجاسکے ۔ناجائز منافہ خوروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کاعندیہ دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پوری وادی میں چکنگ سکارڈوں کومتحرک کردیاہے اور جوکوئی بھی تاجر ریٹ لسٹ کے مطابق اشیائی کھردنی یاسبزیاں فروخت نہیں کرینگے ان کے خلاف کاروائیاں عمل میں لانے سے گریز نہیں کیاجائیگا ۔انہوںنے لوگوں پر زور دیاکہ ایسے عناصر کی نشاندہی کرے جونازک حالات کا غلط فائدہ اٹھاکرلوگوں کودودو ہاتھوں لوٹ رہے ہیں تاکہ ان کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جاسکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا