سروس سلیکشن بورڈ کی جا نب سے محکمہ زراعت کی 540اسامیوں کوپرُکرنے کانوتفکیشن واپس لی گئی

0
0

تعلیم یافتہ بیروزگاروں کے لئے بہت بڑا جھٹکا مرکزی اور جموں کشمیرانتظامیہ کے خلا ف غم وغصے کاکیااظہار
اے پی آئی
سرینگر؍؍مرکزی حکومت کی جا نب سے جموں وکشمیر میں بیروزگاری کے خاتمے اور نوجوانوں کوروز گار فراہم کرنے پرائیویٹ سیکٹر کومضبوط مستحکم بنانے کے دعوے کے غبارے سے اس وقت ہوا نکل گئی جب ایگریکلچر محکمہ میں 540کے قریب اسامیوں کوپرُکرنے کے سلسلے میں سروس سیلکشن بورڈ کی جانب سے نوٹفکیشن کو واپس لے لیاگیا اور اس سلسلے میں خالی پڑی اسامیوں کوپرُکرنے کی خاطرنئے تاریخوں کاکو ئی اعلان نہیں کیاگیا۔ سروس سیلکشن بورڈ کی اس کارروائی پرتعلیم یافتہ بیروزگاروں نے سخت ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ اسامیوں کوپرُکرنے کے لئے 31دسمبر 2020کواعلان کیاگیاتھا اب اس نوٹفکیشن کو کن وجوہات کی بناء پر واپس لے لیاگیاہے یہ سمجھ سے بالاتر ہے ۔اے پی ا ٓئی کے مطابق مرکزی زیرانتظام علاقے جموں وکشمیر میں بیروزگاری کے خاتمے نوجوانوں کوروز گار فراہم کرنے اور انہیں ترقی کی منزلوں پر گامزن کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے غبارے سے اس وقت ہوا نکل گئی جب ایگریکلچر محکمہ میں 540اسامیو ںکوپرُکرنے کے لئے اجراء کی گئی نوتفکیشن کو سروس سیلکشن بورڈ نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر واپس لے لیامحکمہ ذراعت میں 540اسامیو ںکوپرُکرنے کے لئے سروس سیلکشن بور ڈکی جانب سے نوٹفکیشن اجراء کی گئی تھی 299 اسامیاں صوبہ کشمیرکے لئے مختص رکھی گئی تھی اور 241نشستیں صوبہ جموں کے لئے مختص رکھی گئی تھی تاہم دونوں صوبوں میں ان اسامیوں کوپرُکرنے کے لئے اجراء کی گئی نوٹفکیشن کوآخری موقعے پر واپس لے لیاگیاہے جسکے نتیجے میں تعلیم یافتہ بیروزگاروں میں مایوسی کی لہردوڑ گئی ہے اور تعلیم یافتہ بیروزگاروں کے مطابق اگر چہ سرکاری اداروں میں خالی پڑی اسامیوں کوپرُکرنے کیلئے فاسٹ ٹریک بنیادوں پرشفاف طریقے سے اقدامات اٹھانے کابار بار دعویٰ کیاجارہاہے اوردوسری جانب اسامیوں کوپرُکرنے کی خاطر نوٹفکیشن کو واپس لینا اس بات کی عکاسی ہے کہ مرکزی حکومت بھی جموں وکشمیرمیں تعلیم یافتہ بیروزگاروں کوروز گار کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہراہ نہیں کرنا چاہتی ہے ۔تعلیم یافتہ بیروزگاروں کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے بار بار یقین دہانیاں دینے کے بعد انہیں امید پیدا ہوگئی تھی کہ وہ جموں کشمیرکے تعلیم یافتہ بیروزگاروں کوروز گار فراہم کرنے کے حوالے سے سنجیدگی کامظاہراہ کریگی تا ہم مرکزی حکومت بھی تعلیم یافتہ بیروزگاروں کوروز گا رکے حوالے سے سبز باغ دکھانے کے علاوہ اور کوئی کاروائی عمل میں نہیں لارہی ہے۔ تعلیم یافتہ بیروزگاروں کے مطابق سروس سیلکشن بورڈ کی جانب سے اجراء کی گئی نوٹس کواواپس لینے کے اس فیصلے سے ان میں مایوسی کی لہردوڑ گئی ہے اور سرکار کواس بات کی وضاحت کرنی چاہئے کہ 540کے قریب اسامیوں کوپرُکرنے کے لئے اب کب اقدامات اٹھائے جائینگے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا