سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کی پانچویں برسی

0
0

پی ڈی پی نے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کی
کے این ایس
سرینگر؍؍پیپلزڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے بدھ کے روز پارٹی کے بانی و سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیرمفتی محمد سعید کو ان کی پانچویں برسی پر زبردست خراج تحسین پیش کر کے ان کے ادھورے مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کا عہد کیا۔سابق ویزاعلیٰ مفتی محمد سعید 7 جنوری 2016 کو نئی دہلی کے ایمس اسپتال میں مختصر طور پر داخل ہونے کے بعد انتقال کر گئے۔اس دوران مرحوم کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ، پارٹی کے سینر لیڈران بشمول غلام رسول شاہین ، حاجی غلام محمد میر ، عبد المجید لاروی اور یوتھ لیڈرآفاق احمد نے دیگر لوگوں کو یاد دلایا کہ پارٹی کے بانی نے اپنے ساڑے 6سال کے دوران مختلف چیلینجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک پْرخلوص سلوک اور بے حد ہمت کا مظاہرہ کیا تھا۔وسطی کشمیر کے گاندر بل میں منعقدہ تعزیتی اجلاس میں ، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مفتی محمد سعید نے پر امن جموں و کشمیر کی امید کو پھر سے زندہ کیا جب انہوں نے اعتماد سازی کے ایک سلسلے کے مختلف اقدامات اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مفتی محمد سعید نے امن کو جموں و کشمیر کی ایک لازمی خصوصیت بنانے کے لئے سخت کوششیں کیں۔ حتی ٰکہ اپنی زندگی کے آخری ایام میں بھی انہوں نے اپنی عوام کو انتہائی ترجیح دی ہے۔لیڈران نے مفتی محمد سید کے مشن کو آگے بڑھنے کا مطالبہ کیا اور لوگوں کو پارٹی کو ہر سطح پر مضبوط بنانے کی تاکید کی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نوجوان رہنماؤں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ پارٹی کی قیادت مفتی محمد سعید کے مشن کے مطابق کوششوں کو محسوس کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرے گی۔آخر پرمرحوم کے جنت نشینی کے لئے دعا کی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا