مخصوص ہنر یافتہ مزدوروں کو جاپان میں روزگار ملے گا؛مودی

0
0

نئی دہلی، // زراعت، ماہی پروری، نرسنگ، آٹوموبائل کی مرمت اور ایوی ایشن جیسے 14 مخصوص علاقوں میں ہنر یافتہ ہندوستانی مزدوروں کو جاپان میں روزگار کے مواقع اب آسانی سے مہیا ہو سکیں گے وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی یہاں آج ہوئی میٹنگ میں اس تجویز کے ایک سمجھوتے کو منظوری دی گئی۔ جن 14 علاقوں کی شناخت اس سمجھوتے کے تحت کی گئی ہے ان میں زراعت، ماہی پروری، نرسنگ، ایوی ایشن، عمارتوں کی صفائی، میٹریل پروسیسنگ، صنعتی مشینری مینوفیکچرنگ، بجلی اور الیکٹرانک انفارمیشن انڈسٹری، تعمیرات، شپ مینوفیکچرنگ اور جہازرانی، آٹوموبائل کی مرمت، لاجنگ، اشیائے خورد و نوش کی پیداوار اور فوڈ سروس انڈسٹری شامل ہیں۔
میٹنگ کے بعد جاری سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جاپان میں جاکر کام کرنے کے لیے مزدوروں کے لیے متعلقہ شعبے میں ضروری ہنر تربیت مکمل کرنے کے علاوہ جاپانی زبانی کا علم بھی ضروری ہوگا۔ وہاں ان ہندوستانی مزدوروں کو ’مخصوص ہنر یافتہ مزدور‘ کا درجہ دیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا