شہید کسانوں کے اہل خانہ کو نوکری اور 50 لاکھ روپے ملیں: این سی پی

0
0

نئی دہلی، //نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے حکومت سے کسانوں کی بات ماننے اور کسان تحریک کو جلد ختم کرنے کے لئے ضروری قدم اتھانے کی مانگ کرتے ہوئے شہید ہوئے کسانوں کے گھر کے ایک ایک فرد کو نوکری اور 50۔50 لاکھ روپے دینے کی مانگ کی ہے پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری کے کے شرما نے بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ حکومت کو زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو ختم کرکے کسان تحریک کو ختم کردینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسان ہڈیوں تک اترجانے والی سردی میں تحریک چلا رہے ہیں اور دھرنا دے رہے ہیں، جس سے ان کی حالت بہت خراب ہورہی ہے اس لئے حکومت کو ان کی مانگیں پر فوری طور پر غور کرنا چاہیئے۔
انہوں نے تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کے دوران جو کسان شہید ہوئے ہیں ان کے گھر والوں کو 50، 50 لاکھ روپے کی مدد دینے کے داتھ متاثرہ کنبے کے ایک فرد کو نوکری دی جانی چاہیے۔ کسان پورے ڈسپلن کے ساتھ تحریک چلا رہے ہیں اور عدم تشدد کے طریقے سے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھ رہے ہیں، اس لئے ان کی مانگوں پر غور کیا جانا چاہیے۔
این سی پی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ یہ تحریک پوری طرح سے کسانوں کی تحریک ہے اور اسے سیاست کا نام نہیں دیا جانا چاہیے۔ اس سلسلے میں حکومت اپوزیشن پر جو الزام لگا رہی ہے وہ بے بنیاد اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حکومت کو کم از کم امدادی قیمت کوآئینی تحفظ دیتے ہوئے کسان تحریک کو فوری طور پر ختم کرانا چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا