کہا دوردراز علاقوں میں راشن ودیگر اشیائے خوردنی کی قلت پائی جا رہی ہے
منظور سمسھال
اندروال؍؍ ڈی ڈی سی ممبرچوہدری آمنہ نے لازوال سے بات کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضلع کشواڑ کاسب سے بچھڑا ہوا علاقہ بنجواہ ،کتیھر ،کنو،پتنازی ،پاشالہ ناگہ نالی ،موری گونی ٹنٹا ہیں جہاں اس بھاری برفباری کی وجہ سے عوام پریشان ہے اور دوردراز علاقے پتنازی ، کیتھر ،کنو پاشالہ جیسے علاقوں میں عوام راشن اور دیگر اشیا خوردنی سے محروم ہے۔انہوںنے مزید کہاکہ کئی علاقہ جات میں بجلی کی کٹوتی کا سلسلہ جاری ہے اور عوام گھپ اندھیرے میں زندگی گذار رہی ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کشتواڑ سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد ان دوردراز پہاڑی علاقہ جات میں راشن اور دیگر بنیادی سہولیات یقینی بنائی جائیں۔موصوفہ نے کہا کہ علاقہ میں سڑک سہولیات کی کمی کی وجہ سے مقامی عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔