اننت ناگ سے دو ڈی ڈی سی اُمیدواروں

0
0

سمیت سرکردہ سیاسی کارکنان اپنی پارٹی میں شامل
لازوال ڈیسک
سرینگر//ضلع اننت ناگ سے معروف خواتین سیاسی کارکنان غزالہ حمید اور جبینہ اختر جنہوں نے ضلع اننت ناگ سے حالیہ ناکام ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات لڑے ہیں، نے جمعہ کے روز اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ غزالہ نے اچھابل جبکہ جبینہ نے کھوری پورہ حلقہ سے بطور آزاد اُمیدوار انتخابات لڑے ۔دونوں سیاسی کارکنان اننت ناگ میں منعقدہ الگ الگ تقریبات کے دوران چند پنچایتی نمائندگان کے ہمراہ اپنی پارٹی میں شامل ہوئے جن کا جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر، ضلع صدر اننت ناگ عبدالرحیم راتھر، صوبائی سیکریٹری نذیر احمد ڈیلگامی، پارٹی یوتھ لیڈر میر عماد رفیع اور پیرزادہ عبدالحمید نے خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر پارٹی جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر نے پارٹی ورکروں پرزور دیاکہ وہ ضلع کے اندر لوگوں کی مشکلات کی جانکاری حاصل کرنے کے لئے عوامی رابطہ مہم شروع کریں۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہاکہ وہ گھر گھر پروگرام شروع کریں جہاں وہ زمینی صورتحال جان سکتے ہیں ساتھ ہی متعلقہ علاقوں میں پارٹی کیڈر بھی مضبوط ہوگا۔ ایک اور تقریب میں پارٹی ضلع صدر اننت ناگ عبدالرحیم راتھر نے ورکروں سے گذارش کی کہ وہ آپس میں پارٹی کے سماجی۔ اقتصادی اور سیاسی ایجنڈے پر تفصیلی غوروخوض کریں اور اِس کو لوگوں تک پہنچائیں۔ راتھر نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں سے تاکید کی کہ وہ متعلقہ علاقوں میں عام آدمی کو درپیش روز مرہ مسائل کو حل کرنے کے لئے کوششیں کریں۔ انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی جموں وکشمیر کی ہمہ گیر ترقی کا وژن رکھتی ہے اور اِس مقصد کے حصول کے لئے لوگوں کو آگے آکر پارٹی کو ایک موقع دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہناسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا