اقاف اسلامیہ پونچھ کی بدنظمی اور زبوں حالی پر علماء میں تشویش

0
0

اقاف اسلامیہ املاک کا آڈٹ ہو،اگر انتظامیہ متحرک نہ ہوئی توضلع سطح پر تحریک شروع کریں گے:مولاناعبدالحمید نعیمی
ریاض ملک
منڈی؍؍پونچھ اوقاف اسلامیہ دن بدن زبو ںحالی کی جانب رواں دواں ہے جس پر ضلع انتظامیہ کی خاموشی قابل افسوس ہے۔ اس سلسلے میں سرزمین لورن پر علمائے کرام کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اوقاف کی زبوں حالی اور بدنظمی پر سخت تشویش کا اظہار کیاگیا۔ وہیں شرکاء نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی کہ ضلع پونچھ میں اوقاف کی املاک کا مکمل حساب وکتاب اور امد کا اڈٹ ہونا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ وقف املاک مسلمان اللہ پاک کی راہ میں رفاعے عام کے لیے وقف کرتے ہیں اور بزرگوں کے مزارات پر نزرونیاز بھی اسی مقصد سے ڈالی جاتی ہیں کہ اس سے عامتہ الناس مسلمانان عالم کے دینی اور رفاعی کاموں میں صرف ہو ،اسکا ثواب ہمیں اور صاحب مزار کوملے مگر اس پیسے کو اوقاف کہاں صرف کرتا ہے، اسکا کوئی بھی فائدہ قومی سطح پر نظرنہیں آرہاہے جس کی جیتی جاگتی مثال لورن بٹل کوٹ میں حضرت سائیں الٰہی بخش ؒکا مزارہے جسکو اوقاف نے اپنے قبضے میں لیا ہے لیکن قبضہ میں لینے کے بعد اب تک دن بدن اس زیارت پر ہونے والے کام رک گئے ہیں۔وہیں کوئی حساب وکتاب اور نہ پوچھ تاچھ ہورہی ہے اور تعمیرو تعلیم کے سب کام ٹھپ ہوگئے ہیں۔اس سلسلے میں مولاناعبدالحمید نعیمی نے کہاکہ اگر انتظامیہ متحرک نہ ہوئی توضلع سطح پر تحریک شروع کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا