نئی پنشن کے خاتمے اور پرانی پنشن کی بحالی کا زور دار مطالبہ کیا
مشکور احمد
جموں؍؍ قومی متحدہ محاذ برائے بحالی اولڈ پنشن (NOPRUF) نے اپنے قومی صدر بی پی سنگھ راوت کی سربراہی میںیکمجنوری 2021ئ کو پورے ملک میں پرانی پنشن کے حق اور نئی پنشن کو ختم کرنے کے لئے یوم سیاہ منایا اور بھوک ہڑتال کی ۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے مطابق این او پی آر یو ایف اکائی جموں وکشمیر نے بھی جوش و خروش کے ساتھ پورے جموں و کشمیر میںیوم سیاہ منایا تاکہ ابھی تک این پی ایس کے تحت کام کرنے والے جموں و کشمیر کے سرکاری ملازمین کے لئے پرانی پنشن سکیم (او پی ایس) کے حل کی امید پیدا کی جاسکے۔وہیںجموں و کشمیر اکائی کے NOPRUF کے یوٹی کے صدر گلزبیر ڈینگ نے جموں و کشمیر میں قومی صدر بی پی سنگھ کی ہدایت پر یوم سیاہ منانے کی ملازمین سے اپیل کی تھی جس میں جموں وکشمیر کے سینکڑوں ملازمین نے پرانی پنشن کی بحالی کے لئے اور نئی پنشن کو ختم کروانے کیلئے مہم میںحصہ لیا ۔دریں اثناء جموں و کشمیر میں یوم سیاہ مہم کو مربوط کرنے والے یوٹی صدر گل زبیر ڈینگ ، جنرل سیکریٹری عاشق جرال اور آزاد حسیںن نے جموں و کشمیر کے این او پی آر یو ایف رہنماؤں کی سیاہ دن ہڑتال مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ان کی کاوشوں کی تعریف کی ہے۔